پاکستان

خاتون ڈرائیور نے مزدور کچل دیئے

ستمبر 29, 2018 < 1 min

خاتون ڈرائیور نے مزدور کچل دیئے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں رات گئے ایک خاتون ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر چھپر ہوٹل کے باہر سوئے مزدوروں پر چڑھ گئی ۔ کچلے جانے والا ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا ۔

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں مزدوروں کو کچلنے والی خاتون ڈرائیور زکیہ رشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ رات گئے دو بجے ایف ٹین میں پیش آیا، دو مزدور ڈھابے کے باہر چار پائی پر سو رہے تھے ۔

پولیس کے مطابق زکیہ رشید نے گاڑی نمبر ZV244 چارپائی پر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھا دی، حادثے میں اجمل وہاب اور بسیر خان شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اجمل وہاب جاں بحق ہو گیا ۔

مقدمہ 279،320،427،337 کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے