متفرق خبریں

ریڈ زون میں فون ہیکنگ

ستمبر 29, 2018 < 1 min

ریڈ زون میں فون ہیکنگ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل فون کی کالز اور ایس ایم ایس غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ حکام نے موبائل سے حساس معلومات اور سرکاری امور کی انجام دہی روکنے کےلئے سر جوڑ لئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے ارد گرد موبائل کالز اور میسجز انٹرسپٹ کئے جاتے ہیں اور اس کے پیچھے دشمن خفیہ ایجنسیوں کے سسٹم ہیں جہاں سے کالز اور معلومات انٹرسپٹ ہو رہی ہیں ۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو کے ارد گرد دفاتر اور ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موبائل فون پر حساس معلومات کے حوالے سے یا سرکاری امور کی انفارمیشن سے گریز کیا جائے اور موبائل فون ڈیٹا آپشن تھری جی استعمال کیا جائے ۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اور حساس امور کےلئے ایس ایم ایس کرنے سے گریز کیا جائے اور موبائل فون کی بجائے لینڈ لائن فون کے استعمال کو ترجیح دی جائے ۔ اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے خدشات سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے