پاکستان24 متفرق خبریں

جسٹس صدیقی نے اہم ثبوت پیش کر دیا

ستمبر 30, 2018 < 1 min

جسٹس صدیقی نے اہم ثبوت پیش کر دیا

Reading Time: < 1 minute

آئی ایس آئی کی درخواست پر ضابطے کی خلاف ورزی یا مس کنڈکٹ کے الزام کا سامنے کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک بار پھر اوپن انکوائری کی درخواست کی ہے ۔

اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست میں جسٹس صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کی درخواست پر میرے خلاف انکوائری کو اوپن رکھا جائے ۔

سپریم جوڈیشل کونسل کل جسٹس صدیقی کے خلاف آئی ایس آئی تقریر ریفرنس پر پہلی سماعت کرے گی ۔ جسٹس صدیقی نے کونسل کو دو جواب جمع کرائے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس صدیقی نے ایک جواب میں اپنے الزام کا ثبوت پیش کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی کے اعلی اہلکار کے اپنے گھر آنے اور دو بار ملاقات کا ذکر کیا ہے ۔

یاد رہے کہ راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس صدیقی نے آئی ایس آئی پر عدالتی امور میں مداخلت کا الزام لگایا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے