پاکستان24 متفرق خبریں

آئی ایس آئی کا نیا سربراہ

اکتوبر 1, 2018 < 1 min

آئی ایس آئی کا نیا سربراہ

Reading Time: < 1 minute

خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آج ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ ان کے علاوہ چار دیگر  لیفٹیننٹ جنرلز کو بھی آج کور کمانڈرز کانفرنس میں الوداع کہا گیا ۔

تاہم اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ آئی ایس آئی کا نیا سربراہ کون ہوگا، اس کیلئے وزارت دفاع تین دن قبل وزیراعظم کو منظوری کیلئے تین نام بھیج چکی ہے اور اس پر فیصلہ جلد متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے زیر غور لیفٹیننٹ جنرلز میں ندیم زکی منج، عاصم منیر اور وسیم اشرف شامل ہیں ۔ ندیم منج اور عاصم منیر دونوں ہی ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کر چکے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے فیورٹ ہیں ۔

پانچ افسران کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والے عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے گذشتہ ہفتے ہی فوج کے چھ میجر جنرلز کو ترقی دی گئی تھی ۔ اس وقت بھی فوج میں چار آسامیاں خالی ہیں جن میں انسپکٹر جنرل آرمز، چیف آف لاجسٹکس سٹاف، ملٹری سیکرٹری اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں ۔

 

بی بی سی کے مطابق فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر موجودہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) ہیں اور اس سے پہلے انھوں نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی ہے ۔ وہ آپریشنل ایریا میں بریگیڈ کی کمان سنبھال چکے ہیں جبکہ پی ایم اے کے 75ویں لانگ کورس کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج کا تعلق فوج کی آرمرڈ کور سے ہے، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں ملٹری انٹیلی ایجنس کے سربراہ رہے ہیں۔ انھوں نے بلوچستان میں ایک ڈویژن، جبکہ آپریشنل علاقوں میں بریگیڈ کمانڈ کی ہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے