پاکستان

مشرف کے کمر درد کا علاج کرائیں گے

اکتوبر 2, 2018 < 1 min

مشرف کے کمر درد کا علاج کرائیں گے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں این آر او سے قومی خزانے کو نقصان کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ چیمبر میں پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پرویز مشرف کی طرف سے کیا پوزیشن ہے؟ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق وکیل اختر شاہ نے کہا کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئیں گے، مشرف کو سیکورٹی اور میڈیکل ایشوز ہیں، قابل ضمانت مقدمات میں مفرور قرار دیا گیا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ان کو یقین دہانی کراتی ہے، مشرف آئیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کہ مشرف کو ایسے حالات میں پاکستان آنا پڑے جو ان کے لئے گریس فل نہ ہو، ان کو کمر درد ہے، چک تو مجھے بھی پڑی ہوئی ہے، ایک وکیل صاحب کو چک پڑی ہوئی ہے وہ جھک نہیں سکتے، چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کو کمر کا مرض لاحق ہے تو یہاں آئیں علاج کرائیں گے،

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چک شہزاد فارم ہاوس صفائی ستھرائی کے لئے نعیم بخاری صاحب کو بھیجیں گے ۔ وکیل نے کہا کہ فارم ہاؤس کو گھر قرار دیا جائے، ان کی حالت زیادہ اچھی نہیں، ڈاکٹر نے معائنہ کیا ہے رپورٹ آئے گی تو چیمبر میں پیش کرنا چاہوں گا اس کیلئے مہلت دی جائے ۔ سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے