متفرق خبریں

نواز شریف کا شعری جواب

اکتوبر 3, 2018 < 1 min

نواز شریف کا شعری جواب

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔ ایک رپورٹر نے نواز شریف سے پوچھا کہ  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر کیا کہیں گے جنہوں نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ہے؟ ۔

نواز شریف نے جواب دیا کہ ڈیل کا آپ بہتر جانتے ہیں، شہباز شریف نے اس بیان پر نوٹس لے لیا ہے ۔ نواز شریف نے شعر پڑھا کہ

غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے

بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کئے ہوئے

شعر پڑھنے کے بعد نواز شریف نے کہا کہ میں اپنی کفیت کے بارے میں کہہ رہا ہوں اور عمومی بات کر رہا ہوں، یہ شعر رانا مشہود کے بیان کے حوالے سے نہیں کہا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں کسی اور کفیت میں ہوں، آپ سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے رہنما رانا مشہود نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے سے پریشان ہے اور پنجاب میں دو ماہ بعد ن لیگ کی حکومت ہوگی ۔

اس بیان پر حکومت کے علاوہ پاکستان کی فوج کے ترجمان نے بھی ردعمل ظاہر کیا تھا اور اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر کے ان کے بیان کی انکوائری کیلئے لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے