پاکستان پاکستان24

شہباز شریف عدالت میں پیش، ریمانڈ

اکتوبر 6, 2018 < 1 min

شہباز شریف عدالت میں پیش، ریمانڈ

Reading Time: < 1 minute

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے لاہور کی احتساب عدالت میں لایا گیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی ۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور تھوڑی دیر سناتے ہوئے دس دن کا ریمانڈ دیا ۔

قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں وزیراعلی کی حیثیت سے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ وہ لاہور میں احتساب بیورو کے دفتر میں صاف پانی اسکینڈل کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آئے تھے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے