پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ کو جواب

اکتوبر 6, 2018 < 1 min

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ کو جواب

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا تین دن بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے جواب دے دیا ہے ۔ سعودی ولی عہد نے امریکی صدر کی اس تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے کہ سعودی قیادت امریکی فوجی سہارے کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چلے گی۔

محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وجود امریکا کے بغیر بھی رہا ہے ۔ بلومبرگ ڈیلی کو انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے احسان مند نہیں، ہم نے امریکا سے اسلحہ خریدا ہے، یہ مفت میں نہیں دیا گیا ۔ تاہم محمد بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ ان کو ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوجی امداد کے بغیر سعودی عرب کے شہنشاہ سلمان اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے ۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ سے ہر چیز پیسوں سے خریدتا ہے، اور جب سے ٹرمپ اقتدار میں آئے ہیں، سعودی عرب نے اگلے دس برسوں تک امریکہ سے اپنی ضرورت کا 60 فیصد اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، ٹرمپ کے عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد سے سعودی عرب نے امریکہ سے 110 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے اور دوسرے دو طرفہ معاہدوں اور سرمایہ کاری کی کل مالیت 400 ارب ڈالر بنتی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے