متفرق خبریں

پاکستانی پشتون افغان شہریت بھی لیں

اکتوبر 7, 2018 < 1 min

پاکستانی پشتون افغان شہریت بھی لیں

Reading Time: < 1 minute

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی شہریت کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھی شہریت حاصل کرلیں ۔ اچکزئی نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں کی دوہری شہریت رکھتے ہیں تو پاکستان کے پشتون افغانستان کے شہری کیوں نہیں بن سکتے ۔

کوئٹہ میں اپنے کارکنوں کے مارے جانے کی برسی سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ میں سیاست کررہا ہوں، اس لئے افغان پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا، لیکن کارکنوں میں سے جو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیتے، وہ سب افغانستان کا پاسپورٹ بنوائیں۔

محمود خان اچکزئی اور ان کی سیاسی جماعت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بسنے والے پشتون ایک قوم ہیں، اور پاکستان بننے سے پہلے بھی وہ اپنی ہی سرزمیں پر آباد تھے ۔

محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے پشتونوں کو خاردار کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خاردار تار کی بجائے افغانستان میں تمام ہمسایہ ممالک کی مداخلت بند کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کراچی کے دورے میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں مقیم تمام بنگلہ دیشی اور افغان پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ‘وہ تمام افغان جن کے بچے پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں، اُن کو ہم پاکستانی شہریت دیں گے۔ وہ انسان ہیں اور ہم کیسے تیس چالیس سال تک اُنہیں بغیر شناخت کے رکھ سکتے ہیں۔’

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے