پاکستان24 متفرق خبریں

کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ چیف جسٹس

اکتوبر 8, 2018 < 1 min

کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں پاک پتن ڈی پی تبادلہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلی پنجاب کے جواب پر سخت برہمی ظاہر کی ہے، انہوں نے کہا کہ بہترین انکوائری افسر کے خلاف جواب لکھا۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی کھال بچانے کیلئے وزیراعلی نے سینئر افسر کے خلاف ایسے الفاظ لکھے، معاملے کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت بھی دیکھیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ حکومت ہے جو نیا پاکستان بنا رہی ہے؟ آگئے ہیں اکھٹے ہو کر نیا پاکستان بنانے ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے جب تک حکومت رہے گی بزدار ہی وزیر اعلی رہے گا، وزیراعلی عدالتی احکامات کے تابع رہے گا۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعلی کا جواب کس نے تحریر کیا، جواب میں انکوائری افسر پر حملہ کیا گیا۔ چیف جسٹس  نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھا کہ کیا کار سرکار میں مداخلت جرم نہیں ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پولیس افسران کے بارے میں احسن جمیل ایسی زبان استعمال کر سکتے ہیں؟ احسن جمیل گجر نے سرکاری امور میں مداخلت کی، آگئے سب اکٹھے ہوکر نیا پاکستان بنانے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جب آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت انکوائری کرائیں گے تو نیا پاکستان بن جائے گا، میں تو وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب پڑھ کر حیران رہ گیا، کبھی منشاء بم کی سفارش کی جاتی ہے تو کبھی کسی اور کی، منشاء بم کیس میں انضباطی کارروائی کیلے معاملہ بھیجا تھا ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ۔

تینوں مدعا علیہان کے وکلا نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔ عدالت نے جواب واپس لے کر تحریری معافی نامے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے