پاکستان

نیا ڈی جی آئی ایس آئی

اکتوبر 10, 2018 < 1 min

نیا ڈی جی آئی ایس آئی

Reading Time: < 1 minute

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ تعیناتی حالیہ تقرر کا حصہ ہے جس کے مطابق کور کمانڈرز بھی لگائے گئے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر خفیہ ادارے کے سبکدوش ہونے والے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ لیں گے جنھیں 2016 میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ تقریباً پونے دو سال اس منصب پر فائز رہے، نوید مختار یکم اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا ۔ عاصم منیر لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت میں سعودی عرب میں بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی اور انڈیا کی جانب سے مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے سے چند روز قبل ہی وہ جی ایچ کیو میں تعینات ہوئے تھے ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر رواں برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران فوج کے ہی ایک اور انٹیلیجنس ادارے ملٹری ایجنسی کے سربراہ تھے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے اور یہ ادارہ بھی قانون کے تحت وزیر اعظم کے ماتحت ہے۔ قانون کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم اور فوجی سربراہ دونوں کو ہی جوابدہ ہوتے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے