پاکستان پاکستان24

عمران علی کو پھانسی دیدی گئی

اکتوبر 17, 2018 < 1 min

عمران علی کو پھانسی دیدی گئی

Reading Time: < 1 minute

زینب قتل کیس میں مجرم ثابت ہونے والے عمران علی کو لاہور کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔ مجرم نے آٹھ سالہ زینب کو قتل کرنے سے قبل جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

جیل حکام کے مطابق مجرم عمران علی کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا اور اس وقت زینب کے والد امین انصاری بھی موجود تھے ۔ جیل کے حکام نے مجرم عمران علی کی لاش کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کیا جسے وہ آخری رسومات کے لیے اسے قصور لے گئے ۔ جیل کے باہر سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ تھی ۔

زینب کے والد امین انصاری نے جیل کے باہر میڈیا سے مجرم کی پھانسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انجام انھوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔ اسے تختہ دار پر لٹکایا گیا اور اسے نصف گھنٹے تک وہاں لٹکائے رکھا گیا ۔ اس سے قبل زینب کے والد نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی ۔

یاد رہے کہ مجرم عمران علی کو مختصر عدالتی کارروائی کے بعد چار بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور سات برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ عمران علی کو جنوری میں گرفتار کیا گیا اور سات ماہ کے دوران اس کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج ہو گئی تھی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے