پاکستان

ڈاکٹروں کیلئے بھی کمیٹی بن گئی

اکتوبر 18, 2018 < 1 min

ڈاکٹروں کیلئے بھی کمیٹی بن گئی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے چھ سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت تین رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی ایک ماہ میں متاثرہ ڈاکٹرز کو سن کر رپورٹ دے گی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹروں کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے دیوانی مقدمات سننا چھوڑ دیے، سول سرونٹ بازار سے قانون کی کتاب لا کر پڑھتے ہیں اور عدالت میں مقدمہ دائر کر دیتے ہیں، سفارشوں اور چٹھیوں پر ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ۔ عدالت نے سرکاری اسپتالوں کی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سروس اسٹرکچر کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسے ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری صحت کریں گے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور جوائنٹ سیکرٹری قانون بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی وفاقی دارالحکومت کے چھ سرکاری ہسپتالوں کے ڈیپوٹیشن اور ضم شدہ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کا جائزہ لے گی ۔ چھ سرکاری ہسپتالوں میں پمز، پولی کلینک، نرمز، سی ڈی اے ہسپتال، فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بھی شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی ڈاکٹرز کے اپنے سابقہ محکموں میں واپسی کا عمل بھی روک دیا ۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے