پاکستان24 کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

اکتوبر 19, 2018 < 1 min

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا ۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 282 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ اس  طرح پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی ۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عباس نے پانچ، بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 400 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی اور اسے آسٹریلیا پر 537 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی تھی ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں جن میں سے بابر اعظم صرف ایک رن کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ عثمان خواجہ زخمی ہونے کے سبب کھیلنے کیلئے نہ آ سکے ۔

محمد عباس پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، اور اس طرح انھوں نے اس سیریز میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے