پاکستان24 متفرق خبریں

وفاقی وزیر کو خطرہ

اکتوبر 23, 2018 < 1 min

وفاقی وزیر کو خطرہ

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ جان کو سخت خطرہ ہے ۔ ملاقات چیف جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں ہوئی  جس میں چیف جسٹس نے وزارت پانی سے متعلق اٹھائے گئے حالیہ اقدامات پر فیصل واوڈا کی تعریف کی ۔

عدالت سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی وزیر کی کرپشن کے خاتمے سے متعلق اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی چوری اور کرپشن کی روک تھام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔

دوسری جانب فیصل ووڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ان کو بتایا جو کام 15 سالوں میں ہونا چاہئیے تھا وہ پندرہ دن میں ہو رہا ہے ۔

چیف جسٹس نے داسو ڈیم سے متعلق وفاقی وزیر کے بر وقت اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف ایکشن نا گزیر ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صوبائی حکومتیں غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف کاروائی میں فیصل واوڈا سے تعاون کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی تعاون نہ کرے آپ ہمیں آگاہ کریں ۔

چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وفاقی وزیر کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت وزیر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے