پاکستان24 عالمی خبریں

پاکستان آئے اسرائیلی طیارے میں کون؟

اکتوبر 27, 2018 < 1 min

پاکستان آئے اسرائیلی طیارے میں کون؟

Reading Time: < 1 minute

اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آنے کی خبر سے پاکستان کے اخبار نویس لاعلم ہیں اور اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ہارٹز کے مدیر نے یہ خبر ٹوئٹر پر دی ہے ۔

پاکستان میں مذہبی طبقے کے زعما ابھی تک سوئے پڑے ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگ پوچھ رہے ہیں کہ گز گز لمبی زبانوں والے درجن بھی انصافی حکومتی ترجمانوں کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟

اسرائیلی خصوصی طیارے میں اسلام آباد کون آیا تھا اس کے بارے میں پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بھی تاحال میڈیا میں اپنے لوگوں کو کسی قسم کی معلومات لیک نہیں کیں ۔

عالمی فضائی ٹریفک کی مکمل معلومات رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل سے اسلام آباد ایک خصوصی جیٹ نے 24 اکتوبر کو پرواز کی تھی تاہم تل ابیب سے اڑنے کے بعد یہ پندرہ منٹ کے لئے اردن کے دارالحکومت کے ائرپورٹ پر اترا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ایران سے ہمدردی رکھنے والے عناصر یہ بات پھیلا رہے ہیں کہ سعودی عرب سے ڈالرز لینے کے بعد عمران خان خطے میں ان کے ایجنڈے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے