کالم

عدالت فیصلہ ضرور کرے مگر

اکتوبر 29, 2018 2 min

عدالت فیصلہ ضرور کرے مگر

Reading Time: 2 minutes

گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم مقدمہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ مین زیر سماعت ہے اور اس کی تاریخ یکم نومبر2018ء رکھی گئی ہے ۔
امکان ہے کہ یکم نومبر2018ء کو شاید عدالت میں گلگت بلتستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی عارضی یا مستقل اہم پیش رفت ہوگی۔
امید یہی ہے کہ بہتر ہوگا، تاہم گلگت بلتستان بار کونسل کے وکیل محترم سلمان اکرم راجہ صاحب کا میڈیا کے ذریعے جو موقف سامنے آیا ہے اس پر تشویش ہے اور یہ موقف اصل حقائق کے منافی ہے۔
اس صورتحال میں ہم عدالت عظمیٰ سے گزارش کریں گے کہ
محترم جج صاحبان!
کوئی بھی فیصلہ کریں مگر چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں
(1)۔ فیصلہ گلگت بلتستان کی عوامی امنگوں اور تاریخی حقائق کے مطابق ہو۔
(2)۔ فیصلے سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی 90سالہ جدوجہد تحریک آزادی اورقربانیاں متاثر نہ ہوں۔
(3)۔ فیصلے پاکستان کے کشمیر کاز (موقف) کو نقصان نہ پہنچے اور پاکستان تنازع کشمیر کے حوالے سے کسی نئے امتحان کاشکار نہ ہو۔
(4)۔ فیصلے سے تحریک حریت میں مایوسی نہ پھیل جائے بلکہ یہ فیصلہ مزید حوصلے کا باعث بنے۔
(5)۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کی حساس ترین پوزیشن میں اتحاد کا باعث بنے نہ کسی نئے انتشار کا۔
(6)۔ فیصلے میں لوگوں کی خواہشات کا احترام ضرور ہومگر تاریخی حقائق کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
(7)۔ فیصلے سے بھارت کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہ ہو۔
(8)۔ فیصلہ واضح ہونا چاہئے اور ماضی کی طرح مبہم نہ ہو۔
(9)۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے حتمی ٹائم مقرر ہو۔
(10)۔ فیصلہ منقسم ریاست جموں و کشمیرکے باسیوں میں اتحاد کا باعث بنے۔
مزید یہ کہ محترم سلمان اکرم راجا صاحب اور انکے موکلان سے یہ بھی ضرور پوچھیں کہ
(1)۔ گلگت بلتستان کی 24اکتوبر1947 کو کیا پوزیشن تھی ؟؟
(2). اقوام متحدہ میں پاکستان کا کیا موقف ہے؟؟
(3)۔ پاکستان کا آئین کیا کہتا ہے ؟؟
(4)۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں کیا کہتی ہیں؟؟
(5)۔ 28 اپریل 1949 کا معاہدہ کراچی کیا کہتا ہے ؟؟
(6)۔ تنازع کشمیر کے حوالے سے ریاست پاکستان کا کیا موقف ہے؟؟
(7)۔ متنازع ریاست جموں و کشمیر کا اقوام عالم کے سامنے کیا حدود اربعہ ہے ؟؟
(8)۔ آزاد کشمیر میں قائم آزاد ریاست جموں و کشمیر کا اصل حدود کیا ہے؟؟
(9)۔ پاکستان اور بھارت کے مابین شملہ معاہدہ کیا کہتا ہے؟؟
(10)۔ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کس ریاست کا حصہ تھا؟؟
(11)۔ کیا یکم نومبر 1947 کی آزادی کے بعد خطے نے اپنی آزادی کو برقرار رکھا یا کسی ملک میں شمولیت کی؟؟ اور کی ہے تو کوئی دستاویزی ثبوت؟؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے