متفرق خبریں

عمران خان کے گھر کیلئے

اکتوبر 29, 2018 < 1 min

عمران خان کے گھر کیلئے

Reading Time: < 1 minute

سپريم کورٹ ميں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہاہے وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں آج ہی اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں۔ فیصلہ آج نہیں ہوتا تو وزیراعظم خود آ کر وضاحت پیش کریں

سپریم کورٹ میں بنی گالا میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےبتایا گزشتہ سماعت پرعدالت نےکمیٹی تشکیل دی تھی،رپورٹ کیلئےمہلت دی جائے۔عدالت نےاستدعا مستردکردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنےکہاوزیراعظم عمران خان نےغیر قانونی تعمیرات کامعاملہ خوداٹھایاتھا،وہ آج ہی فیصلہ کرکےاپنےگھرکاجرمانہ اداکریں،ياوزیراعظم خودآکروضاحت پیش کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاحکومت تعمیرات سےمتعلق شرائط تیارکررہی ہے۔

چیف جسٹس نےکہااب تومعاملہ اٹھانےوالوں کے پاس خود حکومت ہے، وزیراعظم 24 گھنٹے میں میٹنگ بلا کرفیصلہ کریں فوری اجلاس بلائیں اپنا گھرریگولرائزکرواکردوسروں کیلئےمثال بنیں،رپورٹ آج پیش کی جائے۔

سپریم کورٹ میں کورنگ نالہ آپریشن کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت بھی ہوئی۔ درخواست گزارکے وکیل نوازکھرل نےکہا کہ میرے موکل کی زمین سرکاری نہیں ہے۔ عدالت نےسماعت کےبعد نظر ثانی درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا جوگھرراستے میں آئےگاوہ گرجائےگا۔چیف جسٹس نےکہاآج رات تک بنی گالہ کاکیس ختم کرنا ہے،بینک کھلےرکھیں یا پیسےنکلوا کررکھیں، ہوسکتا ہے گھر ریگولرائز کرنے کیلئے آج ہی جرمانہ جمع کرانا ہو۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے