عالمی خبریں

طیارہ سمندر میں گرنے سے ۱۸۹ ہلاک

اکتوبر 29, 2018 < 1 min

طیارہ سمندر میں گرنے سے ۱۸۹ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے نجی طیارے کے 189 مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ لون ایئر کمپنی کا مسافر طیارہ جکارتہ سے سماٹرا جا رہا تھا جب اس کو حادثہ پیش آیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا، جہاز میں 189 افراد سوار تھے اور تمام مسافروں کی ہلاکت کر دی گئی ہے۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 مسافروں کی باقیات کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔

جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے پائلٹ نے واپس آنے کی درخواست کی تھی جس کی ٹریفک کنٹرول نے اجازت دے دی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ دوبارہ منقطع ہو گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے