پاکستان

شہر بند، ریاست خاموش

اکتوبر 31, 2018 < 1 min

شہر بند، ریاست خاموش

Reading Time: < 1 minute

ملک بھر کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک اور دیگر انتہاپسند مذہبی گروہوں سے منسلک افراد احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں تاہم ریاست کے تمام اہم ستون اس پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

مذہبی گروہوں سے منسلک افراد سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں جس کے تحت توہین رسالت کے الزام میں قید آسیہ مسیح نامی خاتون کو بری کر کے رہا کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے صبح ساڑھے نو بجے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں کے چوکوں چوراہوں پر ڈنڈا بردار جتھے نکل آئے اور اس کے ساتھ ہی امن و امان کا نفاذ کرنے والے اداروں کے اہلکار غائب ہو گئے ۔

ٹی وی چینلز کو باقاعدہ حکم کے تحت اس صورتحال کو رپورٹ نہ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اس لئے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے افراد سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ تاحال کسی بھی قسم کی خبر عوام تک نہیں پہنچ رہی کہ ان کے علاقے میں کون سی سڑک کہاں سے بند ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے