پاکستان

اسلام آباد میں جھڑپ

نومبر 1, 2018 < 1 min

اسلام آباد میں جھڑپ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک میں سڑک کو خالی کرانے کیلئے پولیس نے آپریشن کیا ہے جس میں میں تین افراد کو ربڑ کی گولیاں لگ گئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

اس سے قبل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے ۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

تاہم پولیس نے مظاہرین سے سڑک خالی کرا لی ہے ۔ دیگر علاقوں میں سے روات پر جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کے داخلی مقام فیض آباد میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور سڑک دو دنوں سے بند ہے ۔ مظاہرین نے کورال چوک میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر دیں جبکہ بارہ کہو مری روڈ پر بھی احتجاج جاری ہے ۔

موٹر وے سے اسلام آباد کی طرف 26 نمبر چونگی بھی مظاہرین نے بند کی ہے اور شام کے وقت 26 نمبر چونگی پر مظاہرین نے متعدد گاڑیاں توڑیں اور دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے