پاکستان24 متفرق خبریں

فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک

نومبر 2, 2018 < 1 min

فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک

Reading Time: < 1 minute

فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے، آسیہ بی بی کیس کے عدالتی فیصلے میں فوج کو نہ گھسیٹا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 سال سے عدالتوں میں چل رہا ہے، اس کا فیصلہ بھی قانونی معاملہ ہے،  بہتر ہوگا آسیہ بی بی کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے اور چاہتے ہیں کہ صورتحال پُرامن طریقے سے حل ہو جائے ۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ تمام مسلمانوں کا حضورپاک ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے، حضور ﷺ سے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے ۔ ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے، افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔ آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے