پاکستان

فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری

نومبر 3, 2018 < 1 min

فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری

Reading Time: < 1 minute

پشاور پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے پشاور پولیس کی جانب سے خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیاہےکہ مولانا فضل الرحمان کو بھی سیکیورٹی خطرات ہیں، انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا ۔ ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کےفوری بعد سکیورٹی خطرات سے متعلق خط حوصلہ پست نہیں کر سکتا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے