پاکستان پاکستان24

آسیہ کے وکیل کو ملک چھوڑنا پڑا

نومبر 4, 2018 < 1 min

آسیہ کے وکیل کو ملک چھوڑنا پڑا

Reading Time: < 1 minute

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے اپنا ملک چھوڑ دیا، وہ بیوی بچوں سمیت بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔ وکیل سیف الملوک نے سپریم کورٹ میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کا مقدمہ لڑا اور اس کو بری کرانے کیلئے اپنی قانونی مہارت کو بروئے کار لایا ۔

اس سے قبل سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیف الملوک کی جان کو شدید خطرہ ہے اور ان کے خاندان یا قریبی عزیز بھی سرگرمیاں اور آمدو رفت محدود کریں۔

وکیل سیف الملوک نے 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے فیصلے کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا تھا کہ آسیہ بی بی کو بیرون ملک جانا چاہئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے