متفرق خبریں

جمائما نے آسیہ کیلئے اںصافی حکومت کو لتاڑ دیا

نومبر 4, 2018 < 1 min

جمائما نے آسیہ کیلئے اںصافی حکومت کو لتاڑ دیا

Reading Time: < 1 minute

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو ملک چھوڑنے سے روکنا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی ۔

جمائما نے ٹوئٹ کیا ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی، یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہو گی جو ہم نہیں جانتے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی تقریر کو جو لوگ سوشل میڈیا پر سراہتے رہے اب وہی لوگ حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے