پاکستان پاکستان24

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ

نومبر 4, 2018 < 1 min

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

وفاقی اور صوبائی حکومت نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے بعد دھرنوں میں سرکاری اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے پر افضل قادری، خادم حسین رضوی سمیت ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

لاہور پولیس نے تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے خلاف فوج کو بغاوت پر اکسانے اور ججوں کے قتل کا فتوی دینے کے الزامات بھی مقدمے کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تحریک لبیک کے دونوں رہنمائوں کیخلاف نقص امن اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔ فیصل آباد میں پولیس نے احتجاج کرنے والے 3000 افراد کیخلاف 29 مقدمات درج کرکے ضلع بھر میں 218 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ چنیوٹ میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف 3 مقدمات درج کرکے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرگودھا میں 300 افراد کیخلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔ جھنگ میں 150 افراد کیخلاف 2 مقدمات درج کرکے 12 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں فائرنگ کرنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے پر تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمے میں جان سے مارنے کی کوشش اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے