متفرق خبریں

کیلے فروش بچے کیلئے حکومتی امداد

نومبر 4, 2018 < 1 min

کیلے فروش بچے کیلئے حکومتی امداد

Reading Time: < 1 minute

پنجاب کی صوبائی حکومت نے شیخوپورہ میں دھرنا دینے والے مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیلے لوٹنے والے گروہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے یہ تاثر دیا تھا کہ انہوں نے کیلے خریدے ہیں لوٹے یا چرائے نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کیلے فروش بچے کی تصاویر اور ویڈیوز میں مختلف بچوں کی شناخت کرکے مذہبی گروہ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا تھا ۔

مظاہرین کی لوٹ مار کا شکار ہونے والے بچے محسن کا مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ منڈی سے کیلے خرید کر بتی چوک پہنچا تو مظاہرین نے اس کی ریڑھی پر دھاوا بول دیا ۔ روکنے پر میری کسی نے نہ سنی، سب کچھ چھن گیا، جب روتا ہوا گھر پہنچا تو پاپا نے کہا کوئی بات نہیں، اللہ مالک ہے ۔

محسن کے والد رمضان نے ایک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رکشہ چلا کر چھ بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، بچے میرا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں، مظاہرین نے کیلے لوٹ کر بہت زیادتی کی تھی ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر متاثرہ بچے محسن کے گھر گئے اور اسے حکومت کی جانب امدادی رقم دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے