متفرق خبریں

بیجنگ میں بھیک منگا؟

نومبر 5, 2018 < 1 min

بیجنگ میں بھیک منگا؟

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان کی چین کے دورے میں سرکاری ٹی وی نے خوب تشہیر کی مگر اس دوران صرف چند سیکنڈز کیلئے ٹی وی اسکرین پر انگریزی میں ایک ایسا لفظ لکھ دیا گیا کہ سارا مزہ کرکرا ہو گیا ۔ اور اب وزیر اطلاعات نے اس کی انکوائری کرانے کیلئے کمیٹی بٹھا دی ہے ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے براہ راست آنے والی تقریر کے دوران گرافک ڈایزائنر نے انگریزی میں بیجنگ کو بیگنگ لکھ دیا جس کا مطلب ہے بھیک مانگنا ۔

اس لائیو نشریات سے لئے گئے اسکرین شاٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پھیلایا گیا کہ دراصل لکھ تو سچ ہی دیا ہے کہ سعودی عرب کے بعد چین سے بھی بھیک مانگنے ہی گئے ہوئے ہیں مگر حکومت نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

بیس سکینڈ تک اسکرین پر وزیراعظم کو بھیک مانگتے ہوئے سلگ/ڈیٹ لائن کے ساتھ دکھانے کے بعد سرکاری ٹی وی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معذرت کی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا بتایا ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات نے اس غلطی/کوتاہی پر سخت انضباطی کارروائی کیلئے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے