پاکستان24 کھیل

بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

نومبر 5, 2018 < 1 min

بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Reading Time: < 1 minute

دبئی میں کھیلے جانے والے آخری ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر تین ٹی 20 میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے ۔ پاکستان کے بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ اس فارمیٹ میں کم سے کم میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

ریکارڈ اس سے پہلے انڈیا کے ویرات کوہلی کے پاس تھا ۔ بابر اعظم نے 26 میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کیے جبکہ وراٹ کوہلی نے 27 میچوں میں 1000 رنز مکمل کیے ۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گری جب فخر زمان 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تاہم بعد میں بابر اعظم اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کے نتیجے میں پاکستان حریف ٹیم کو مشکل ہدف دینے میں کامیاب ہوا ۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں بابر اعظم نے 79 اور محمد حفیظ نے 53 رنز بنائے ۔ 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو اننگز کے شروع میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 13 کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے ۔

نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس میں ولیمسن 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے لیکن وہ ٹیم کو فتح کے قریب نہیں لے جا سکے اور ساری ٹیم 16.5 اوورز میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے