پاکستان

بنک فراڈ کے شکار کی فریاد

نومبر 5, 2018 < 1 min

بنک فراڈ کے شکار کی فریاد

Reading Time: < 1 minute

بنک فراڈ کے شکار خان ریسرچ لیبارٹری کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس میری لوٹی کمائی واپس دلوائیں ۔

ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اکائونٹ سے تیس لاکھ روپے نکلوا لیے گئے، رقم 25 اور 26 اکتوبر کو نکالی گئی۔ متاثرہ ڈاکٹر یوسف خلجی فریاد لیکر سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔ ڈاکٹر یوسف خلجی نے چیف جسٹس کو انصاف کیلئے درخواست میں کہا ہے کہ سترہ گھنٹوں میں تمام ٹرانزیکشنز کی گئیں، ڈاکٹر یوسف خلجی کے مطابق بنک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمع پونجی لوٹ لی گئی، سڑک پر آ چکا ہوں، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے