متفرق خبریں

دھرنے بازوں کا رپورٹر پر مقدمہ

نومبر 10, 2018 < 1 min

دھرنے بازوں کا رپورٹر پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پنجاب میں حکومت بدل گئی مگر پنجاب پولیس میں تبدیلی نہ آ سکی ۔ دھرنے باز مولویوں کو قابو کرنے کے بجائے ان کے تشدد کا شکار ہونے والے رپورٹر پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔

رپورٹر ایاز خان کے بھائی نے بتایا ہے کہ اٹک پولیس نے میرے بھائی کو جو نیوز ون کے لئے مقامی خبریں بھیجتے ہیں گرفتار کر کے تین روزہ ریمانڈ بھی عدالت سے حاصل کر لیا ہے ۔

حیران کن امر یہ ہے کہ رپورٹر کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی ایف ائی آر درج کی گئی ہے اور مقدمہ درج کرانے والا دھرنے والا مقامی شخص ہے ۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ رپورٹر نے اس وجہ سے دھمکیاں دیں کیونکہ اسے دھرنے میں مولویوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

ایاز خان کے بھائی کا مؤقف ہے کہ ایف آئی آر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر مظہر شاہ نے ذاتی رنجش پر درج کروائی ہے اور اب پولیس نے مدعی مقدمہ کو بھی گھر سے اٹھا کر غائب کر دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے