پاکستان

فوج میں واپس جا کر کام کریں

نومبر 14, 2018 < 1 min

فوج میں واپس جا کر کام کریں

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے قائم ادارے ایرا کے ڈائریکٹر جنرل سے کہا ہے کہ واپس فوج میں جا کر کام کریں ۔

تین رکنی عدالتی بنچ نے زلزلہ متاثرین کی درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ بحالی کے کام میں اب بھی تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کاغان میں بچے آج بھی کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں ۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ پختونخوا کے لوگوں کیلئے کیا کیا گیا؟ درخواست گزار نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ کے جانے کے بعد انصاف نہیں ملے گا ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ڈی جی ایرا صاحب آپ فوج سے ریٹائرڈ ہیں، ایرا میں کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ جواب ملا کہ میں حاضر سروس برگیڈیر ہوں ۔ ڈی جی ایرا نے بتایا کہ میری تنخواہ و مراعات فوج سے ساٹھ ہزار روپے زیادہ ہیں، ڈی جی ایرا کا کہنا تھا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے لگائے گئے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بالا کوٹ میں غیر معیار سڑکوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، میں خود ٹین کی چھتیں دیکھ کر آیا ہوں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سارے پیسے ایرا نے لینڈ کروزر پر لگا دیئے، کیا ایرا والے دودھ کے دھلے ہوئے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی ایرا صاحب آپ فوج میں واپس جاکر کام کریں، بس اپنی تعریفیں کرتے رہتے ہیں ۔

کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے