پاکستان24 متفرق خبریں

ڈار اور حقانی کو واپس لانے کے مقدمے

نومبر 14, 2018 < 1 min

ڈار اور حقانی کو واپس لانے کے مقدمے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ برطانیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق کچھ سوالات بھیجے ہیں,ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نیب کو سوالات بھجوا دیے ہیں وہ برطانوی ہائی کمیشن کو جواب جمع کرائیں گے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو اسحاق ڈار کی بیماری کا بہانہ نہیں رہا، اب تو اسحاق ڈار کہتے ہیں جب انصاف ہوگا تب اس ملک میں واپس آؤں گا ۔

عدالت نے ہدایت کی کہ نیب برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کا جواب دے اور ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی ۔

دریں اثنا سابق سفیر حسین حقانی کو واپس لانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ حسین حقانی کی واپسی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہو گی۔

بتایا گیا کہ حکومتی سطح پر پیشرفت ہورہی ہے لیکن کھلی عدالت میں بیان نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے مزید سماعت چیمبر میں کرنے کی استدعا منظور کر لی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے