پاکستان

سینٹ کی دو نشستوں پر الیکشن

نومبر 14, 2018 < 1 min

سینٹ کی دو نشستوں پر الیکشن

Reading Time: < 1 minute

پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پرانتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا ۔ دونشستوں کے لئےکل10 امیدوارمیدان میں ہیں، پنجاب اسمبلی کے اراکین ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

ن لیگی سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب سے سینیٹ کی دو نشستوں پرانتخاب کل ہوگا ۔ ایک جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لئے 10 امیدواروں میدان میں ہیں، جنرل نشست پر 3جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر 7امیدوار میدان میں ہیں۔

جنرل نشست کے لئے ولید اقبال، سعودمجیداورشیخ عابدوحیدنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کے لئے تنزیلہ عمران، سیمی ایزدی، زرقہ سہروردی، سارہ تارڑ، عشرت اشرف اور روبینہ شاہین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

جنرل نشست پر تحریک انصاف کے ولید اقبال اور ن لیگ سعود مجید جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی سیمی یزدی اور سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

دونشستوں کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 نومبرکو کی گئی۔امیدواروں کی حمتی فہرست 8 نومبر کو جاری کی گی ۔جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ظفر حسین کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیاہے.دونوں نشستوں پر پولنگ باقاعدہ طور پرکل صبح 9بجےپنجاب اسمبلی میں شروع ہوگی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے