پاکستان پاکستان24

بجلی مزید مہنگی

نومبر 14, 2018 < 1 min

بجلی مزید مہنگی

Reading Time: < 1 minute

سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کے نرخوں میں چونسٹھ پیسے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیپرا نے اکتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق فرنس آئل کی بجائے بجلی کی پیداوار کےلئے کوئلے اور گیس کو ترجیح دی جائے تو پیداواری لاگت میں انسٹھ پیسے فی یونٹ کم ہو سکتی ہے ۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے درخواست کی سماعت نیپرا اتھارٹی نے کی، اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے اتھارٹی نے فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ اگر فرنس آئل کی بجائے مقامی کوئلے اور گیس کو بجلی کی پیداوار کےلئے ترجیح دی جائے تو درآمدی بل اور پیداواری لاگت میں کمی ہوسکتی یے، چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کوئلے اور گیس سے بجلی پیدا کر کے صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، ایل این جی نہ ملنا جواب نہیں اس حوالے سے سی پی پی اے تحریری جواب جمع کرائے۔فرنس آئل کے پلانٹ زیادہ کیوں چلائے گئے۔اتھارٹی نے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے سی پی پی اے کی چونسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر صرف اکتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی جبکہ نندی پور پاور پلانٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کےلئے کیا گیا جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا، آئندہ بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر تین ارب اکتاکیس کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔

دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کی شرائط مانتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی حامی بھری ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے