پاکستان پاکستان24

پاک بھارت مذاکرات ابھی نہیں

نومبر 14, 2018 < 1 min

پاک بھارت مذاکرات ابھی نہیں

Reading Time: < 1 minute

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی انتخابات تک پاک بھارت مذاکرات میں کسی پیشرفت کا امکان نہیں ، سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہونے کے باعث آسیہ بی بی پرزیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئےکہاکہ آسیہ بی بی کہیں نہیں گئی پاکستان میں ہی ہیں ۔

سینیٹرمشاہد حسین سید کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہواجس میں وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب وچین ، پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پرغورکیا گیا ، اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کمشیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی پراراکین کوبریفنگ دی ، میڈٰیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ ہندوستان میں انتخابات تک پاک بھارت مذاکرات کے امکان نہیں ہیں
وزیرخارجہ نے آسیہ بی بی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے آسیہ بی بی کا کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہونے پر کم بات کرنی چاہیے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد سے اغواء ہونےوالے ایس پی طاہرداوڑکی افغانستان میں قتل کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے