پاکستان

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے خلاف درخواست

نومبر 15, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے خلاف درخواست

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی ۔

ددخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور تحریک لبیک کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مولانا خادم رضوی سمیت پیر افضل قادری کو بھی فریق بنایا گیا ۔ درخواست کے مطابق تحریک لبیک ملکی سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے، خادم رضوی اور پیر افضل قادری سپریم کورٹ اور معززججز کی توہین کے مرتکب ہوئے ۔ درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی جائے، استدعا کی گئی ہے کہ وفاق پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں اور خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کی کارروائی کی جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے