پاکستان24 متفرق خبریں

آئی ایم ایف کی شرائط

نومبر 19, 2018 < 1 min

آئی ایم ایف کی شرائط

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے لیے سات کڑی شرائط پیش کر دی ہیں ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے مذاکرات
آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے اپنی شرائط پاکستان کو دی ہیں۔آئی ایم ایف کا پہلا مطالبہ ہے کہ ڈالر کو اپنی قیمت خود مقرر کرنے دی جائے ۔ جون دو ہزار انیس تک ڈالر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے کے مساوی کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ اس طرح روپیہ ساڑھے بارہ فیصد ڈی ویلیو ہو جائے گا۔
آئی ایم ایف کا دوسرا مطالبہ ہے کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں۔ تیسرے مطالبے میں پاکستان کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس وقت شرح سود ساڑھے آٹھ فیصد ہے جس کو بڑھا کر دس فیصد کا مطالبہ کیا گیا ہے
چوتھے مطالبے میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے والے اداروں کو خود مختاری دی جائے ۔ پانچواں مطالبہ جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھا کر اٹھارہ فیصد کیا جائے۔

چھٹے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بجلی اور گیس پر عوام کو دی جانے والی سہولت یعنی سبسڈی بتدریج کم کی جائے ۔ساتویں مطالبے میں ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض حاصل کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے