متفرق خبریں

پیمرا سربراہ کی فوجی ترجمان سے ملاقات

نومبر 20, 2018 < 1 min

پیمرا سربراہ کی فوجی ترجمان سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سلیم بیگ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے ملکی میڈیا کو بھرپور معاونت فراہم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین پیمرا سلیم بیگ نے فوج کے ترجمان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پیمرا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی میڈیا کے بھرپور معاونت فراہم کرنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان مخالف نظریات کے سدباب کے لئے مختلف امور زیر غور آئے ، ملاقات میں غیرملکی میڈیا اور دشمن قوتوں کی جانب سے پاکستان مخالف نظریات کے سدباب کے لئے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے