متفرق خبریں

گورننس کو بہتر کرنا ہوگا

نومبر 20, 2018 < 1 min

گورننس کو بہتر کرنا ہوگا

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے  جس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے کرنے میں مزید چند ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کو سراہا ہے  جبکہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو گورننس کو بہتر کرنا ہوگا ۔

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ کا اعلامیہ جاری کر دیا اعلامیہ کے مطابق وفد کے ساتھ 7 نومبر سے 20 نومبر تک مذاکرات ہوئے مزاکرات میں معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف بات چیت ہوئی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ چند ہفتوں میں بھی بات چیت جاری رہی گی، اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے کرنے میں مزید چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔آئی ایم ایف سے معاشی اور مالیاتی بہتری کے اقدامات پر اتفاق پایا گیا، وزارت خزانہ کا اعلامیہ میں آئی ایم ایف نے پاکستان معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات سے مالی انتظام کی سپورٹ میں مدد ملے گی ۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی درخواست کا جائزہ لیا گیا ۔ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر اتفاق رائے ہوا ہے جبکہ مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے پالیسی ایکشن پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور گورننس کی بہتری پر بھی اتفاق رائے پیدا ہوا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے