پاکستان

ایس پی داوڑ کو بھوکا پیاسا مارا گیا

نومبر 28, 2018 < 1 min

ایس پی داوڑ کو بھوکا پیاسا مارا گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قتل کئے جانے سے قبل انہیں کئی دن بھوکا پیاسا رکھا گیا تھا۔
ایس پی طاہر خان داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کی موت لاش ملنے سے چند روز قبل ہوئی تھی۔ موت کے وقت ان کا معدہ خالی تھا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں کئی روز بھوکا اور پیاسا رکھا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاہر داوڑ کو فائرنگ کرکے شہید نہیں کیا گیا بلکہ مرنے سے پہلے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم پر تشدد کے گہرے نشان تھے جب کہ ان کے بازوؤں اور پیروں کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کار انہیں افغانستان لے گئے جہاں انہیں بہیمانہ تشدد کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے