متفرق خبریں

آشیانہ اسکینڈل ملزمان سپریم کورٹ میں

نومبر 29, 2018 < 1 min

آشیانہ اسکینڈل ملزمان سپریم کورٹ میں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اسکیںڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے نیب کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم معاملہ میں نامزد ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

نیب کے اسپیشل پراسکیوٹر عمران الحق نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں نیب نے ریفرنس دائر کردیا ہے تاہم ضمنی ریفرنس دائر کرنا باقی ہے عدالت ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دے عدالت نے نیب کی تین ہفتو ں کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آشیانہ کیس میں ضمنی ریفرنس دو ہفتے میں دائر کیا جائے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے بتایاکہ سابق وزیراعلی شہباز شریف نیب کی تحویل میں ہیں اس لئے ضمنی ریفرنس فائل نہیں کیا جارہاان کو جیل منتقل کرنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا جاسکے گا اس لئے تین ہفتے کا وقت دیا جائے ، جسٹس عظمت سعید نے نیب حکام سے کہاکہ آدھا کچا آدھا پکا دائر کریں۔ اس سے کیس کے بنیادی الزامات سامنے آئیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت دوہفتوں کے بعد تک ملتوی  کردی ۔ یاد رہے کہ آشیانہ سکیم کیس میں ہائوسنگ سکیم کے سی ای او امتیاز احمدسمیت چار افراد زیر حراست ہیں۔ جنہوں نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے