متفرق خبریں

مبشر لقمان کے وارنٹ جاری

نومبر 29, 2018 < 1 min

مبشر لقمان کے وارنٹ جاری

Reading Time: < 1 minute

جسٹس جواد ایس خواجہ کے خلاف بینرز لگانے کے مقدمے میں اینکرمبشرلقمان کے شامل تفتیش نہ ہونے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسلام آبادکی مقامی عدالت سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔

عدلیہ مخالف بینرلگانے کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے حکم جاری کیا ۔ وارنٹ گرفتاری مبشرلقمان کی عدم پیشی پرجاری کئے گئے جبکہ مقدمے میں نامزددیگرچارملزمان عدالت میں حاضرتھے ۔

عدالت نے کہا ہے کہ ضمانت نہ کرانے کی صورت میں مبشرلقمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، آئندہ سماعت پرمبشرلقمان عدالت کے سامنے پیش ہوں، مزیدسماعت 19 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی ۔

2014 میں اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرلگائے گئے تھے ۔ اس کیس میں ماسٹرمائنڈراشد سمیت دیگرتین افرادضمانت پر ہیں ۔ پولیس نے تفتیش میں یہ بات سامنے لائی تھی کہ بینرز لگانے والے ارشد کا مبشر لقمان سے رابطہ تھا ۔مبشر لقمان چار برس کے دوران تفتیش میں شامل نہ ہو ۔

Array
One Comment
  1. سردار قمر
    پرانے کیس کھولے جارہے ہیں شاہد مسعود جیل چلا گیا مبشر لقمان بھی جیل کے تیار ہے دنیا میں تیل سستہ ہوگیا ہے پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے تبدیلی عذاب بن گئی ہے طاقتور پر قانون نہیں لاگو ہوتا غریب کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے کھٹپتلی حکمران اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے