پاکستان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

نومبر 29, 2018 < 1 min

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

Reading Time: < 1 minute

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نظر انداز کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نو روپے اکیانوے پیسے فی لٹر تک اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی ۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول کے نرخوں میں پانچ روپے اکیس پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں نو روپے اکیانوے پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے ستانوے پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی ۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم دسمبر سے ہو گا۔۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے