پاکستان پاکستان24

خورشید شاہ بھی قابضین میں سے ہیں، رپورٹ

نومبر 30, 2018 2 min

خورشید شاہ بھی قابضین میں سے ہیں، رپورٹ

Reading Time: 2 minutes

سندھ میں ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے کے ازخود نوٹس میں تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے سپریم کورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سکھر میں خورشید شاہ نے زمینوں پر قبضہ کیا ہے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کیا اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ ہیں؟ رمیش کمار نے کہا جی ہاں سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے انھیں نوٹس جاری کرتے ہیں ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ میں ہندوکمیونٹی کی زمینوں پر قبضے اور تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران ہندو کمیونٹی کے رہنما اور پی ٹی آئی کے ایم این اے رمیش کمار نے بتایا کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے پر اپوزیشن رہنما خورشید شاہ ملوث ہیں ۔ لاڑکانہ سے 45 شکایتیں آئی ہیں جس پر ڈی سی نے لکھا ہے کہ ان پر قبضہ ہے سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو عدم حاضری اور معاملے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو پچیس ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

رمیش کمار نے کہا کہ سندھ میں ڈومکی، مزاری اور شاہ سبھی نے ہندؤوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے لاڑکانہ ڈویزن کی رپورٹ فائنل ہو چکی ہے لاڑکانہ کی دھرم شالہ گٹو شالہ پر قبضہ ہے شمشان گھاٹ پر بھی قبضہ ہے بھگوان داس کی زمین پر قبضہ غیر رجسڑڈ پاور آف اٹارنی کے زریعے ہوا ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ان کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا،معاملے پر پیش رفت ہونی چاہیئے تھی معاملہ وڈیروں کی جانب سے قبضے کا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ اب رپورٹ آگئی ہے ہم احکامات جاری کرتے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ساری ہندو کمیونٹی اضطراب کا شکار ہے ہم سندہ حکومت پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کریں گے لاڑکانہ کے بھگوان داس کی پراپرٹی پر جس مختیار کار کے دسخط ہیں وہ اس سے انکار کر گیا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے انھیں نوٹس جاری کرتے ہیں،

چیف جسٹس نے سندھ کے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کیا کیا ہے سوائے تاریخ لینے کے آپ کے ایڈوکیٹ جنرل کہاں ہیں وکیل نے جواب دیا کہ وہ کراچی میں ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کل شام کو مجھ سے ملکر گئے ہیں ہم ان پر 25 ھزار جرمانہ کر رہے ہیں جووہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں رمیش کمار نے کہا کہ تھر میں اینگرو پاور پلانٹس کے سی ای او نے استعیفی دیا ہے اس سے بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ سندہ حکومت کے کرپشن سے تنگ اکر استعفی دیا چیف جسٹس نے کہا کہ اس کو ابھی ہم نہیں سنی گے الگ سے درخواست دیں آپ کے سیاسی بیان پر کچھ نہیں کرینگے ۔ عدالت نے سندہ حکومت کی التوا کی درخواست جرمانے کے ساتھ منظور کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر سندہ کے اضلاع میں ھندو پراپرٹیز سےمتعلق مفصل رپورٹ طلب کر لی سماعت سوموار تک ملتوی کر دی گئی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے