پاکستان پاکستان24

محسن داوڑ- علی وزیر حراست میں

نومبر 30, 2018 < 1 min

محسن داوڑ- علی وزیر حراست میں

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر کو ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا ہے ۔ دونوں ممبران قومی اسمبلی متحدہ عرب امارات جا رہے تھے  ۔

علی وزیر اور محسن داوڑ 2 دسمبر کو دبئی میں پختون کمیونٹی کلچرل شو میں شرکت کیلئے جارہے تھے،  علی وزیر اور محسن داوڑ سے پاسپورٹ لے لیے گئے، دونوں کی فلائٹ 3 بجے تھی، محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایف آئی اے دفتر منتقل کیا گیا ۔

دونوں ارکان اسمبلی کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہیں ۔ ان کے خلاف صوابی میں تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے