متفرق خبریں

اسرائیل پر تنقید، پروفیسر سی این این سے فارغ

دسمبر 1, 2018 < 1 min

اسرائیل پر تنقید، پروفیسر سی این این سے فارغ

Reading Time: < 1 minute

عالمی طور پر مشہور امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیل  پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لئے جزوقتی کام کرنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کرکے ان کو فارغ کر دیا ہے ۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور اسرائیل مخالف تقریر کرنے پر فارغ کیا گیا ۔  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل نے اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔

ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اور ہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر’ ایک ریاستی حل‘ کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔

پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ کی جانب سے  شکایات پر سی این این نے ان سے معاہدے منسوخ کر کے کہا ہے کہ ادارہ ان سے مزید تعلق نہیں رکھے گا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے