پاکستان24 متفرق خبریں

ملک ریاض کی نظرثانی درخواستیں خارج

دسمبر 4, 2018 < 1 min

ملک ریاض کی نظرثانی درخواستیں خارج

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور مری کے خلاف دیے گئے فیصلوں پر دائر کی گئی نظر ثانی درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔ عدالتی فیصلے میں زمہ داران کیخلاف نیب کارروائی کے معاملے کو عمل درآمد بنچ سنے گا ۔

چیف جسٹس نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ چوہدری پرویز الہی صاحب آپ کے مقدمے کی سماعت بھی عمل درآمد بنچ کرے گا، چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ آپ بحریہ ٹاؤن عمل درآمد بنچ کے سامنے اپنے مقدمے کو پیش کریں ۔

چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے کہا کہ لاہور میں ایک سو کنال کا گھر ہے، اعتزاز احسن صاحب آپ وہاں گئے ہوں گے ۔ اعتزاز نے جواب دیا کہ میں وہاں نہیں گیا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یاد کریں ضرور گئے ہوں گے ۔

جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ محل بنا دیئے گئے، جھاڑیوں والے کہاں جائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے یہ ملک رہا ہی نہیں، کچھ لوگوں لاکر زمینوں پر قبضے کیے جاتے ہیں، معاشرے میں اسی طرح استحصال ہورہا ہے ۔  چیف جسٹس نے کہا کہ سب کو پتہ ہے ملک ریاض کے پیچھے کون ہے جن کا صرف نام چلتا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہاں کوئی کھوکھر بھی ہیں، کھوکھروں سے جاکر پوچھیں انھوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کی کتنی جائیدادوں پر قبضے کیے ۔ (اس موقع پر عدالت میں پیپلز پارٹی کے سابق اسپیکر حاجی نواز کھوکھر بھی موجود تھے جو گزشتہ دو سماعتوں کے دوران ملک ریاض سے اظہار یکجہتی کیلئے آتے رہے) ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے