شاہد مسعود مزید 14 دن جیل میں

ڈاکٹر شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا گیا۔ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی کرنے اور موبائل چھیننے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے سامنے پیش کیا گیا ۔ عدالت نے اینکرپرسن 14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔
پی ٹی وی کرپشن کیس میں پہلے سے گرفتار ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت کے باہر صحافی سے بد تمیزی کی اور موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی جس کے بعد صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف تھانہ رمنا میں شکایت درج کروائی اور عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر عدم حاضری کی وجہ سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں پہلے ہی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج اڈیالہ جیل سے ہی جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پہنچایا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے