متفرق خبریں

نئے پاکستان میں نیا ڈاکٹر

دسمبر 5, 2018 < 1 min

نئے پاکستان میں نیا ڈاکٹر

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں ایک سرکاری ہسپتال میں ایک سکیورٹی گارڈ کے مریضوں کا معائنہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، صوبائی حکومت پر شدید تنقید کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایک سکیورٹی گارڈ مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کر رہا ہے ۔

ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اس واقع میں ملوث چھ میڈیکل اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ۔

ان چھ اہلکاروں میں نائٹ شفٹ کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عنایت اللہ، نائٹ شفٹ کے دو سروس لائن منیجر صدام حسین اور امیر بادشاہ، انچارج نرس سعید اللہ، شاہدہ شمس اور نورین فضل کو معطل کیا گیا ۔

ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ معائنہ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے